وائٹ ہاؤس میں منگل کو پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا 'دونوں ملک اس پر بحث کر رہے ہیں اور اگر ضروری ہوا تو میں مناسب وقت پر اس میں شامل ہو جاؤں گا۔'
انہوں نے کہاکہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ تیل کی قیمتوں کے بارے میں بات چیت کی۔
انہوں نے کہا 'وہ ایک ساتھ ملنے جا رہے ہیں، ہم سبھی ایک ساتھ ملنے والے ہیں۔ ہم یہ دیکھنے جا رہے ہیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔'
حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس ’ اوپیک ‘ اور روس کی ناکامی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے۔