ETV Bharat / international

وینزویلا کے خلاف امریکہ کا سخت قدم

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ان دنوں برازیل، گیانا ، سورینام کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد جنوبی امریکہ کے ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنا اور وینزویلا کے مہاجرین کے لئے مالی اعانت فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔

us will continue to form alliance against nicolas maduro
'امریکہ مادوروکے خلاف اتحاد بنانا جاری رکھے گا'
author img

By

Published : Sep 19, 2020, 1:50 PM IST

امریکہ نے کہا کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف اتحاد بنانا جاری رکھے گا اور اسے وسائل سے محروم کرے گا۔

جمعہ کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے برازیل کے وزیر خارجہ ارنسٹو اراجو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 'ہم اتحاد بنانے کا کام جاری رکھیں گے اور وہاں کی حکومت کو دولت اور وسائل سے محروم کریں گے'۔

us will continue to form alliance against nicolas maduro
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو
پومپیوان ان دنوں برازیل، گیانا، سورینام کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد جنوبی امریکہ کے ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنا اور وینزویلا کے مہاجرین کے لئے مالی اعانت فراہم کرنا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ وینزوئلا گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے سیاسی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کے امریکہ سمیت کئی دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کافی خراب ہوگئے ہیں۔ اسی درمیان وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے منگل کے روز دارالحکومت کراکس میں واقع یورپی یونین کے مشن کے سربراہ اسابیل برل ہانٹے پیڈروسا کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو

واضحر رہے کہ پارلیمانی انتخابات کے لئے چھ دسمبر 2020 کو ووٹنگ ہوگی۔

وینزویلا میں گزشتہ مرتبہ 2015 میں پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے۔ موجودہ پارلیمنٹ کی میعاد دسمبر 2020 میں ختم ہورہی ہے۔

تاہم وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے گذشتہ برس ہی پارلیمانی انتخابات کرانے کا مشورہ دیا تھا جس کی اپوزیشن لیڈر جوآن گوآئیدو نے سخت مخالفت کی تھی جس کی وجہ سے وینزویلا میں بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.