ETV Bharat / international

Biden Warns Putin: روس اگر نیٹو ممالک میں داخل ہوا تو امریکہ جواب دے گا، بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو خبردار US President Biden Warns Putin کرتے ہوئے کہا کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پوتن نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے ممالک میں داخل ہوئے تو امریکا مداخلت کرے گا۔ بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم نے انہیں ابھی نہیں روکا تو ان کا حوصلہ اور بڑھے گا۔

US President Biden
امریکی صدر جو بائیڈن
author img

By

Published : Feb 25, 2022, 4:18 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پوتن نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے ممالک میں داخل ہوتے ہیں تو امریکہ اس کا مکمل طور سے اور سخت جواب دے گا۔US President Biden Warns Putin

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا پوتن سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ یوکرینی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے امریکہ انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرے گا۔

بائیڈن نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا، 'اگر پوتن نیٹو ممالک میں داخل ہوتا ہے تو ہم مداخلت کریں گے۔ مجھے صرف ایک بات کا یقین ہے کہ اگر ہم نے انہیں ابھی نہیں روکا تو ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔Russia Ukraine Tension

یہ بھی پڑھیں: Biden on Russia Ukraine Crisis: جوبائیڈن نے پوتن کو سفاک حکمراں قرار دیا

اگر اب بھی ہم نے ان کے خلاف سخت پابندیاں نہ لگائیں تو ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس دوران بائیڈن نے روس کے خلاف کئی بڑی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اس نے ایک بڑی جدوجہد کی شکل اختیار کر لی ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے کے درمیان، امریکہ نے اپنے نیٹو اتحادیوں کی حفاظت کے لیے، خاص طور پر مشرقی یورپ میں اضافی فوجی تعینات کیے ہیں۔

بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں پوتن کے عزائم بہت بڑے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ روسی فوج نے جمعرات کو یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا جو جمعہ کو بھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.