ترجمان نے بتایا کہ امریکہ نے جنوبی کوریائی خبررساں ایجنسی یونہپ سے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں اینٹی پائریسی چییونگھائی یونٹ تعینات کرنے کے جنوبی کوریا کے فیصلے کے حمایت کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے اپنے چیونگھائی اینٹی پائریسی یونٹ کے مشن کی توسیع کرنے کےجنوبی کوریا کے فیصلے کا استقبال اور ستائش کی ہے۔
اس سے پہلے جنوبے کوریا کے وزارت دفاع نے منگل کو اعلان کیاتھا کہ وہ شہری جہازوں کی سکیورٹی کےلئے عدن کی خلیج سے آبنائے ہرمز کے درمیان 300فوجی اہلکاروں سے لیس یونٹ کو پھر سے تعینات کرےگا۔
جنوبی کوریا کے وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ اینٹی پائریسی یونٹ آزادانہ طورپر کام کرےگی اور خطے میں امریکی قیادت والے اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موساوی نے پیر کو نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریائی فوجیوں کی ممکنہ تعیناتی ایران کو قبول نہیں ہے اور اس سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات میں تلخی پیدا ہوسکتی ہے۔