امریکی فوج نے حال ہی میں ایک ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا جو آواز کی رفتار سے 17 گنا زیادہ تیز رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دفاعی عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے ایک ہائپرسونک گلائڈ باڈی کا تجربہ کیا تھا، جو کامیاب ثابت ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں بحراہل الکاہل میں میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔
دفاعی عہدیدار نے مزید بتایا کہ امریکی فوج رواں سال کے آخر میں ایک ہائپرسونک کروز میزائل کا تجربہ کرے گی۔ اس رپورٹ میں امریکی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تیار کیا جانے والا ہائپرسونک میزائل جوہری صلاحیت کے حامل نہیں ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائپرسونک میزائل کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کسی بھی دوسرے میزائل کے مقابلے میں '17 گنا زیادہ تیز ہے۔
محکمہ دفاع اگلے چار برسوں میں بحر الکاہل پر ہائپرسونک میزائلوں کے کم از کم 40 فلائٹ ٹیسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔