ETV Bharat / international

روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی رہائی کا مطالبہ - Russian Opposition leader Navalny

امریکی محکمہ خارجہ نے روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

US State Dept calls for release of Russian Opposition leader Navalny
روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی رہائی کا مطالبہ
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 12:07 PM IST

امریکی محکمہ خارجہ نے روسی اپوزیشن کے نامور رہنما الیکسی ناوالنی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ان کو جرمنی سے روانہ ہونے کے بعد ماسکو کے ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکسی ناوالنی ماسکو کے شیرمیٹیو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے جہاں انہیں حراست میں لیا گیا۔

ناوالنی کی روس واپسی سے قبل روسی فیڈرل پینی ٹینٹریری سروس نے متنبہ کیا تھا کہ ملکی قوانین کی خلاف ورزیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا کیونکہ اس سے قبل بھی انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا 'ہم روسی حکومت سے تمام سیاسی جماعتوں اور انتخابی عمل میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کو سیاسی میدان فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہیں'۔

انھوں نے کہا کہ 'الیکسی ناوالنی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'روسی عوام بھی ہر جگہ کے لوگوں کی طرح ایک ایسی حکومت کے مستحق ہیں جو نظریات کے کھلے پن، شفاف اور جوابدہ گورننس، آزاد عدلیہ اور انتقام کے خوف کے بغیر بنیادی انسانی حقوق کو استعمال کرنے کی صلاحیت کی تائید کرتے ہیں'۔

اس سے قبل ناوالنی کی نظربندی سے متعلق مختلف تبصروں کے سلسلے میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے غیر ملکی عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کریں اور اپنے گھریلو معاملات پر توجہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.