امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی جیتنے کے بعد پہلی بار جو بائیڈن اس ہفتے آئیووا میں انتخابی مہم چلانے والے ہیں۔
آئیووا ایک سوئنگ اسٹیٹ ہے، جو کبھی ڈیموکریٹ تو کبھی ریپبلکن کے پالے میں چلا جاتا ہے۔ اس ریاست سے سنہ 2008 اور 2012 میں ڈیموکریٹ کے امیدوار کو کامیابی ملی تھی، جبکہ سنہ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی ملی تھی۔
آئیووا میں ٹرمپ نے سنہ 2016 کے صدارتی انتخابات میں 51.15 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے ، جب کہ اس وقت کے ڈیموکریٹک حریف نے 41.74 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔
تازہ ترین سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ بائیڈن اور ٹرمپ کے مابین آئیووا میں کانٹے کی ٹکر ہے۔
سیانا کالج سروے نے امریکی اخبار 'نیویارک ٹائمز' میں گذشتہ 21 اکتوبر کو رپورٹ پیش کی تھی، جس میں جو بائیڈن 43 فیصد سے تین پوائنز کی برتری کے ساتھ 46 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔