نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوومو پر خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام کے بعد اب امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کہا ہے کہ اگر ریاستی اٹارنی جنرل کی تحقیقات ان کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کی تصدیق کرتی ہے، تو ایسے میں انہیں فوراً مستعفی ہو جانا چاہئے۔
بائیڈن نے یہ ریمارکس اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دئے جو بدھ کی صبح نشر ہونے والا ہے۔
بطور اینکر جارج اسٹیفانوپلوس نے جب پوچھا کہ اگر تحقیقات خواتین کے دعووں کی تصدیق کرتی ہے تو کیا کوومو کو مستعفی ہوجانا چاہئے، بائیڈن نے کہا "ہاں" انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ شاید ان کے خلاف بھی مقدمہ چلایا جائے گا۔"
کوومو پر الزامات ہیں کہ انہوں نے متعدد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا یا غیر مناسب سلوک کیا، جن میں متعدد سابقہ اسٹاف بھی شامل ہیں حالانکہ انہوں نے کسی بھی خاتون کو نامناسب طور پر ہاتھ لگانے سے انکار کیا ہے۔