ETV Bharat / international

Afghan War: امریکی صدر کا افغانستان سے31 اگست تک مکمل انخلا کا اعلان - ہم گزشتہ دو دہائیوں سے حالتِ جنگ میں ہیں

امریکہ کے افغانستان میں 20 سال تک قیام اور طالبان کے خلاف آپریشن کے باوجود خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے 31 اگست کو افغان جنگ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اب مزید افغان جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔

جوبائیڈن
جوبائیڈن
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 11:15 AM IST

Updated : Jul 9, 2021, 3:40 PM IST

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے اب سے کچھ دیر قبل افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان کی جنگ 31 اگست کو اختتام پذیر ہوجائے گی‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’امریکی فوج افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہی‘۔

افغانستان میں طالبان کے بڑھتے اثر و رسوخ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کو جوبائیڈن نے نظر انداز کیا اور کہا کہ ہمیں اب جنگ سے باہر نکل کر امریکہ کے بارے میں سوچنا ہوگا کیونکہ ہم گزشتہ دو دہائیوں سے حالتِ جنگ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی ایک اور نسل کو افغان جنگ میں ڈھکیلنا نہیں چاہتا اور نہ ہی کسی کو افغانستان بھیجنے کا خواہش مند ہوں، جو کسی دوسرے سے مختلف نتائج کے حصول کی توقع کی جائے گی‘۔

امریکی صدر نے کہا کہ ’افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال صرف اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہاں امن و امان کے قیام کے لیے صرف ایک سال نہیں بلکہ غیر معینہ مدت تک رہنا پڑے گا، جس کا اب امریکہ متحمل نہیں ہوسکتا‘۔ انہوں نے اعلان کیا کہ افغانستان سے امریکی فوج کا مکمل انخلا 31 اگست تک مکمل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:

امریکی صدر نے کہا کہ ’افغانستان کا مستقبل صرف افغان عوام کا حق اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا بہتر فیصلہ کریں اور ملک کے معاملات کو خود چلائیں، افغان عوام کے لیے امریکہ کی حمایت جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اس وقت فوجی لحاظ سے 2001 کے بعد کی مضبوط ترین پوزیشن میں سامنے آئے مگر ہم نے القاعدہ کو مکمل ختم کرنے کا ہدف حاصل کرلیا‘۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 9, 2021, 3:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.