ETV Bharat / international

امریکی طیارہ حادثہ کا شکار - ایک چھوٹا طیارہ انٹراسٹیٹ 85 کے قریب ایک عمارت سے ٹکرا

امریکہ کے شمال مشرقی اٹلانٹا میں ایک چھوٹا طیارہ انٹراسٹیٹ 85 کے قریب ایک عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ۔

امریکی طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ فائل فوٹو
author img

By

Published : Oct 31, 2019, 8:01 AM IST

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ترجمان کیتھلین برجن نے بتایا کہ ریاست جارجیا کے اٹلانٹا کے شمال مشرق میں چمبیلی کے ڈی کالب پیچری ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد طیارہ پائپر پی اے 28 صبح 10:30 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں،حادثے کے فورا بعد فائر فائٹرز اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

پائپر - 28 ایک واحد انجن والا طیارہ ہے جس میں دو یا چار سیٹیں ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی کالب پیچری ایئرپورٹ ریاست جارجیا کا دوسرا مصروف ترین علاقہ ہے اور اس کی ویب سائٹ کے مطابق سالانہ اوسطا 230،000 ٹیک آف اور لینڈنگ ہوتی ہیں۔

سائٹ کے مطابق اس کو ایک امدادی ایئرپورٹ سمجھا جاتا ہے یعنی کہ یہ سہولت چھوٹے ہوائی جہاز کو سنبھالنے اور بڑے ہوائی اڈے پر ہجوم کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Intro:Body:

article id 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.