ETV Bharat / international

امریکہ نے بھارت کو دو ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر سونپا - India-US Defense Partnership

بھارت امریکہ سے 24 ملٹی رول ہیلی کاپٹر خرید رہا ہے۔ ان دو ہیلی کاپٹروں کا بھارت کو سونپا جانا اسی عمل کا حصہ ہے۔

US Navy hands over MH-60R helicopters to India

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 1:34 PM IST

بھارت امریکہ دفاعی شراکت داری کو اور زیادہ مضبوط کرتے ہوئے امریکی بحریہ نےدو ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر بھارتی بحریہ کو سونپ دیئے ہیں۔

سین ڈیاگو کے بحریہ کے ہوائی اڈے نارتھ آئیس لینڈ یا این اے ایس نارتھ آیس لینڈ میں ہوئی تقریب میں امریکی بحریہ نے بھارتی بحریہ کو باضابط طور پر ملٹی رول ہیلی کاپٹر (ایم آر ایچ) سونپے۔ اس دوران امریکہ میں بھارت کے سفیر ترن جیت سنگھ سندھو بھی موجود تھے۔

امریکہ نے بھارت کو دو ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر سونپا

اس موقع پر ترن جیت سنگھ سندھو نے کہا کہ سبھی موسموں میں کام کرنے والے ملٹی رول ہیلی کاپٹروں کا بیڑے میں شامل ہونا بھارت۔ امریکہ دو طرفہ دفاعی تعلقات میں اہم قدم ہے۔ انہوں نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’بھارت۔ امریکہ کے دفاعی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر سونپے جانے کی تقریب میں امریکہ بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل کینتھ وائٹ سیل اور بھارتی وائس ایڈمرل رونیت سنگھ شامل ہوئے۔ بھارت امریکہ سے 24 ملٹی رول ہیلی کاپٹر خرید رہا ہے۔ ان دو ہیلی کاپٹروں کا بھارت کو سونپا جانا اسی عمل کا حصہ ہے۔

اس ہیلی کاپٹر پر تربیت لینے کے لئے بھارتی بحریہ کے افسران 18 جون سے ہی امریکہ میں موجود ہیں۔ آئندہ تین برسوں میں بھارت کو سبھی 24 ہیلی کاپٹر سونپ دیئے جائیں گے۔ یہ ہیلی کاپٹر حاصل ہونے سے بھارتی بحریہ کی بحر ہند کے خطہ میں آبدوز مخالف جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.