اینٹی کووڈ 19 ویکسین لینے اور ٹیسٹ کروانے سے انکار کرنے پر امریکی بحریہ کے ایک کمانڈر کو ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے سے برطرف US Navy Commander Fired کر دیا گیا ہے۔
بحریہ کے حکام نے جمعہ کو کہا کہ لوسیئن کنز بحریہ کے پہلے افسر ہیں جنہیں ویکسین لینے سے انکار کرنے پر برطرف کیا گیا۔
بحریہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر جیسن فشر نے رازداری کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کنز کو کمانڈ سے برطرف کرنے کی صحیح وجہ بتانے سے انکار کردیا۔
فشر نیول سرفیس فورس اٹلانٹک کے ترجمان ہیں، انہوں نے کہا کہ برطرفی کی وجہ یہ تھی کہ کنز نے قانونی حکم کی تعمیل میں ناکامی کے بعد کنز نے اپنے فرائض کو انجام دینے میں معذرت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ: فائزر ویکسین کے لئے ہنگامی استعمال کی منظوری
تاہم، دیگر حکام نے کہا کہ ایسا اس لیے کیا گیا کیونکہ کنز نے ویکسین حاصل کرنے اور کورونا کا ٹیسٹ کروانے کے حکم کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ کنز نے مذہبی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے استثنیٰ کی درخواست کی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا۔ کنز اس انکار کے خلاف اپیل کر رہے ہیں۔
پینٹاگون نے فوج کے تمام حصوں میں اہلکاروں کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا ہے۔