ETV Bharat / international

القاعدہ لیڈر ابراہیم البنا پر امریکہ کا انعام کا اعلان - al-qaeda leader

امریکہ نے یمن میں القاعدہ تنظیم کے اہم لیڈر ابراہیم البنا کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

us is searching for top egyptian al-qaeda leader
القاعدہ کے اہم مصری لیڈر کی تلاش میں امریکہ سرگرداں
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 2:29 PM IST

جمعرات کی شام ایک ٹویٹ میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ابراہیم البنا جزیرہ نما عرب میں القاعدہ تنظیم کا لیڈر اور بانی رکن ہے۔

وہ ایران میں موجود تنظیم کی قیادت کا مطیع کارکن ہے۔ اس دہشت گرد نے اپنا وطن مصر اس لیے چھوڑا تا کہ وہ یمن اور اس کے لوگوں کے لیے بربادی کا سامان کر سکے۔'

واضح رہے کہ البنا کو ابو ایمن المصری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ تنظیم کی قیادت کا رکن اور تنظیم کے بانی ارکان میں سے ہے۔ البنا گروپ کے سیکورٹی کمانڈر کے طور پر کام کرتا ہے۔

امریکہ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے البنا کو ایران میں القاعدہ تنظیم کی قیادت کی جانب سے احکامات موصول ہوتے ہیں۔وہ القاعدہ کی انٹیلی جنس کا بانی میں بھی شمار ہوتا ہے جو یمن میں کئی ایسی کارروائیوں کی ذمے دار ہے جس نے یمن اور دنیا میں دہشت پھیلا دی۔

ان میں امریکی بحری جہاز 'کُوول' کو دھماکے سے نقصان پہنچانا، 2008ء میں صنعاء میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنانا اور امریکی ریاست فلوریڈا میں فوجی اڈے پر حملہ کرنا شامل ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق البنا نے 1993ء میں مصر سے فرار ہو کر یمن میں پناہ لی۔یاد رہے کہ اکتوبر 2011ء میں امریکی وزارت دفاع نے البنا کی 6 دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں اس اعلان سے رجوع کر لیا گیا اور پھر امریکی وزارت خارجہ نے اسے ایک عالمی دہشت گرد قرار دیا۔ ساتھ ہی البنا کی گرفتاری یا ہلاکت میں معاون ثابت ہونے والی معلومات فراہم کرنے پر پچاس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی مقرر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت نو افراد ہلاک

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.