ETV Bharat / international

امریکہ پابندی لگانے کا عادی ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے امریکہ پر جزیرہ نما کوریا میں امن و امان کے ماحول کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

us-hell-bent-on-hostility-despite-talks-north-korea-says
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 2:55 PM IST

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تاریخی ملاقات کے چند دن بعد امریکہ میں مقیم شمالی کوریائی وفد نے بدھ کو کہا کہ امریکہ پابندیوں کے تئیں عادی ہے۔

شمالی کوریا نے امریکہ پر جزیرہ نما کوریا میں امن و امان کے ماحول کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ جوہری مذاکرات شروع کرنے سلسلہ میں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ معاہدے کے باوجود دشمنانہ سرگرمیوں پر اڑا ہوا ہے۔

امریکی صدر نے شمالی اور جنوبی کوریا کو الگ کرنے والے سویلین علاقے میں اتوار کو مسٹر کم سے ملاقات کی تھی۔

ٹرمپ شمالی کوریاکی سر زمین پر قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریبا ایک گھنٹہ تک ہونے والی بات چیت کے دوران طویل عرصہ سے ٹھپ جوہری مذاکرات کو بحال کرنے کے لیے ٹیموں کی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔

اس دوران شمالی کوریا کے کل کے بیان سے اس کا رخ بدلا ہوا نظر آ رہا ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان تلخی کا دور چل رہا تھا جس میں ٹرمپ اور کم کی ملاقات کے بعد بہتر ی آئی تھی لیکن شمالی کوریا کے اس بیان سے ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے۔

Intro:Body:

jilani 2

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.