ETV Bharat / international

امریکی انتخابات میں دھوکہ دہی ہوئی: برازیل - Brazil

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دوران دھوکہ دہی کی بات ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے بھی دہرائی ہے۔ تاہم انہوں نے اب تک کسی طرح کے شواہد کا انکشاف نہیں کیا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 10:04 PM IST

برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے کہا ہے کہ امریکہ میں تین نومبر کو ہوئے صدارتی انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی ہوئی ہے۔

برازیلیائی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ریڈے گلوبو نے جیر بولسونارو کے حوالے سے بتایا کہ 'میرے پاس اس سلسلے میں اطلاعات کے ذرائع ہیں جن کا میں انکشاف نہیں کرسکتا۔ وہاں (امریکی انتخابات میں) حقیقت میں بہت دھوکہ دہی ہوئی ہے اور کوئی بھی اس پر بحث نہیں کرتا ہے۔ صحیح نتائج کے لئے تھوڑا اور انتظار کررہا ہوں'۔

امریکہ کے اہم میڈیا آؤٹ لیٹس نے ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو تین نومبر کو ہوئے انتخابات میں فاتح قرار دیا ہے۔ سرکاری نتائج کا ابھی اعلان کیا جانا باقی ہے۔

امریکہ کی کئی ریاستوں میں انتخابی افسران نے مسٹر بائیڈن کے جیت کی تصدیق کی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل یہ بات کہہ رہے ہیں کہ بڑی سطح پر دھوکہ دہی سے انہیں صدارتی انتخابات میں ہرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.