امریکی نائب وزیر خارجہ اسٹیفن ای بیگن پیر کے روز تین روزہ دورہ بھارت کے لیے نئی دہلی پہنچیں گے۔
اس دورے کے دوران امریکہ اور بھارت کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔
دونوں ممالک عالمی سطح پر امن و سلامتی کو آگے بڑھانے کے لئے کس طرح مل کر کام کر سکتے ہیں؟ اس پر بھی عمل آوری کے لیے گفتگو ہوگی۔
بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق '12 سے 14 اکتوبر تک امریکی ڈپٹی سکریٹری نئی دہلی کا دورہ کریں گے جہاں وہ سینئر سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور بھارت - امریکہ فورم میں کلیدی بیان دیں گے'۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی گزشتہ چھ اکتوبر کو بھارت کا دورہ کیا تھا۔
اس دوران انھوں نے وزیر برائے امور خارجہ ایس جئے شنکر سے ملاقات کی اور رواں برس کے آخر میں ہونے والے امریکہ - بھارت ٹو پلس ٹو وزارتی ڈائیلاگ کے ضمن میں گفتگو کی۔
بھارت میں ڈپٹی سیکریٹری بیگن کی مصروفیات امریکہ - بھارت کے تعلقات کے ضمن میں ہی رہے گی۔
- مزید پڑھیں: امریکہ بھارت میں 6 نیوکلیئر پلانٹ تعمیر کرے گا
بھارت کے دورہ کے بعد بیگن سینئر سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کے لئے 14 تا 16 اکتوبر تک ڈھاکہ کا دورہ کریں گے اور امریکہ اور بنگلہ دیش کی شراکت پر بات چیت کریں گے۔