ETV Bharat / international

امریکی عدالت سے نیرو مودی کی درخواست خارج - etv bharat urdu

نیرو اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے دائر درخواست میں دھوکہ دہی اور ان کے خلاف عائد دیگر متعلقہ الزامات کو ختم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

Nirav Modi
Nirav Modi
author img

By

Published : Oct 19, 2021, 12:43 PM IST

نیویارک کی دیوالیہ پن معاملے سے ملحق ایک عدالت نے مفرور ہیرا تاجر نیرو مودی اور اس کے ساتھیوں کی ایک درخواست خارج کر دی ہے، جس میں ان کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کو ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

تین امریکی کمپنیوں فائر اسٹار ڈائمنڈ، فینٹسی انک اور اے جیف کے عدالت سے مقرر ٹرسٹی رچرڈ لیون نے یہ الزامات لگائے ہیں۔ اس سے پہلے ان تینوں کمپنیوں کے بالواسطہ مالک نیرو مودی تھے۔

لیون نے نیرو مودی اور اس کے ساتھیوں مہر بھنسالی اور اجے گاندھی کے قرض دہندگان کو پہنچنے والے نقصانات کے لیے کم از کم 15 ملین ڈالر معاوضہ بھی مانگا۔ نیو یارک دیوالیہ پن عدالت کے جنوبی ضلع کے جج شان ایچ لین نے گزشتہ جمعہ کو ایک سخت حکم جاری کیا، جس میں بھارتی مفرور تاجر اور اس کے ساتھیوں کو ایک بڑا دھچکا لگا۔

نیو یارک دیوالیہ پن عدالت کے جج لین نے ایک واضح فیصلے میں مدعا علیہ نیرو مودی، بنسالی اور گاندھی کے امریکی ٹرسٹی رچرڈ لیون کی ترمیم شدہ شکایت کو خارج کرنے کے لیے ابتدائی باب 11 کی دیوالیہ پن کی درخواست خارج کردی۔

نیرو اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے دائر درخواست میں دھوکہ دہی اور ان کے خلاف عائد دیگر متعلقہ الزامات کو ختم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ جانکاری بھارتی امریکی اٹارنی جنرل روی بترا نے دی۔

یہ بھی پڑھیں: مالیا، نیرو مودی اور چوکسی کے ضبط شدہ 9371.17کروڑ روپے بنکوں کو ٹرانسفر

60 صفحات پر مشتمل آرڈر کی تفصیلات بتاتے ہوئے بترا نے کہا کہ مودی نے پنجاب نیشنل بینک اور دیگر سے ایک ارب ڈالر کی دھوکہ دہی کا منصوبہ بنا کر کمپنی کے شیئر کی قیمت کو غلط طریقے سے بڑھانے کے لیے اضافی فروخت کے طور پر منافع واپس اپنی کمپنی میں لگایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.