گذشتہ دنوں امریکی ریاست مینی سوٹا میں امریکی پولیس کے ذریعہ ایک سیاہ فام کا گلا دبا کر قتل کے معاملے میں امریکہ کے مخلتف ریاستوں میں زبردست احتجاج ہو رہے ہیں۔
وہیں اس قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ مینی سوٹا میں ایک پولیس اہلکار نے 46 برس کے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے گلے پر 8 منٹ تک اپنا گھٹنا رکھ کر اس کا گلا گھونٹ دیا تھا۔
اس حادثے کے خلاف نہ صرف مینی سوٹا، بلکہ امریکہ کے مختلف ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاج کے چوتھے روز بھی احتجاج میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
مظاہرہ کر رہے لوگوں نے مشتعل ہو کر متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا ہے۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ کے ساتھ جارج فلائیڈ کی تصویر بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ پلے کارڈ پر 'میری جلد میرا گناہ نہیں ہے' جیسا نعرہ لکھا ہوا تھا۔
خاص بات یہ ہے کہ اس احتجاج میں سیاہ فام کے علاوہ سفید فام کے لوگ بھی بڑی تعداد نظر آ رہی ہے۔