ETV Bharat / international

طالبان کی مضبوطی میں پاکستان کا کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا: امریکی قانون ساز - پاکستان

امریکی ریپبلکن پارٹی کے رکن پارلیمنٹ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ طالبان کے مضبوط ہونے میں پاکستان کا کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے اور پاکستان افغانستان میں جو بھی کردار ادا کر رہا ہے وہ بھارت کے لیے اچھا پیغام نہیں ہے۔

US congress
امریکی کانگریس
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 2:12 PM IST

ریپبلکن رکن پارلیمنٹ مارکو روبیو نے افغانستان سے متعلق کانگریس کی سماعت کے دوران کہا کہ کئی امریکی انتظامیہ طالبان کی دوبارہ گروپ بندی میں پاکستان کے کردار کو نظر انداز کرنے کے مجرم ہیں۔ ساتھ ہی دیگر امریکی قانون سازوں نے پاکستان کے 'دوہرے رویے' پر تشویش کا اظہار کیا۔

رکن پارلیمنٹ نے سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن کو بتایا "مجھے یقین ہے کہ امریکی انتظامیہ کے بہت سے لوگ طالبان کی دوبارہ تنظیم سازی میں پاکستان کے کردار کو نظر انداز کرنے کے مجرم ہیں۔ طالبان کو مضبوط بنانے میں پاکستان کا کردار حکومت پاکستان میں شامل طالبان نواز بنیاد پرستوں کی فتح ہے۔

ساتھ ہی رکن پارلیمنٹ مائیک راؤنڈز نے کہا کہ پاکستان بھارت سے نمٹنے کے لیے طالبان حکومت کو بطور پارٹنر دیکھ رہا ہے اور ایران کے صدر نے اسے کھلے عام امریکی فوج کی شکست قرار دیا ہے اور وہ طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

امریکہ نے افغانستان میں 20 برس تک یومیہ 29 کروڑ ڈالر خرچ کیے

پارلیمنٹ کے خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین رابرٹ مینینڈیز نے پاکستان کے "دوہرے رویے" اور "طالبان کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے" کے بارے میں بات کی۔ ایم پی جیمز رچ نے بلنکن کو بتایا کہ امریکہ کو اس پورے معاملے میں پاکستان کے کردار کو سمجھنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.