رواں برس نومبر میں امریکی صدارتی اتنخابات ہونے طئے ہیں۔ جس کے لیے ابھی سے سیاست شروع ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس نے بھی پورے امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
امریکی صدارتی اتنخابات کے ایک امیدوار برنی سینڈرز سمیت دیگر ارکان کی طرف سے وزیر خارجہ اور وزیرخزانہ کو خط لکھا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'سخت پابندیاں ایران میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں'۔
ان کا کہنا ہے کہ 'ایران سے امریکہ کا تنازع معصوم شہریوں کی مدد میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے'۔
خط میں مزید کہا گیا کہ 'امریکی حکومت ایرانی عوام کی براہ راست مدد کا حل نکالے، تاکہ وہاں کورونا وائرس کا مقابلہ کیا جاسکے'۔
دوسری جانب مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ 'ایرانی رہنماؤں نے بموں اور میزائلوں پر مال خرچ کیا، جس کے بعد وہ قوم کو بھوک کی سزا دے رہے ہیں'۔