ETV Bharat / international

یو ایس کامرس سکریٹری اسپتال میں داخل - wilbur ross

امریکی محکمہ کامرس و تجارت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ 'معمولی کھانسی کی وجہ سے ولبر راس کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس کا کورونا وائرس سے کوئی تعلق نہیں ہے'۔

us commerce secretary hospitalized on non-coronavirus issues
ولبر راس
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 11:55 AM IST

امریکی سکریٹری برائے کامرس ولبر راس کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کا تعلق کورونا وائرس سے نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ '82 برس کے راس اب اچھا کام کر رہے ہیں اور وہ توقع کرتے ہیں کہ جلد ہی راس کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا'۔

دریں اثنا جانس ہاپکنس یونیورسٹی آف میڈیسن کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا وائرس مرض کے 3،711،297 تصدیق شدہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے مطابق امریکہ میں 11 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے مکمل طور پر ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر نبرد آزما امریکہ میں اس کے انفیکشن سے 1.40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

امریکہ میں یہ وبا کافی پھیل چکی ہے اور اب تک 37 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں۔

نیو جرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دنیا بھر میں مسلسل جاری

اس کے علاوہ میسے چوسیٹس، مشی گن، الینایس، کیلی فورنیا اور پنسلوانیہ جیسے صوبےبھی کووڈ۔ 19 کے قہر کا سامنا کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.