ETV Bharat / international

بھارت میں کووڈ بحران کے دران مدد کے نام پر پاکستانی این جی او نے فنڈ جمع کیا - news of pakistan based us ngo

ایک تفصیلی رپورٹ میں ڈیس انفو لیب نے 'کووڈ 19 گھوٹالہ 2021' کا انکشاف کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 'یہ انسانی تایخ کا سب سے بدترین گھوٹالہ ہے، جس میں بھارتی جانوں کی حفاظت کے نام پر لاکھوں ڈالر کی چوری کی گئی۔'

US-based Pak NGO
US-based Pak NGO
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 7:33 PM IST

امریکہ میں مقیم پاکستان سے منسلک خیراتی تنظیموں نے کووڈ 19 بحران میں بھارت کی مدد کرنے کے نام پر رقم جمع کیا لیکن ڈیس انفو لیب نے اپنی ایک رپورٹ میں امکان ظاہر کیا ہے کہ چندے سے جمع لاکھوں ڈالر کا استعمال مظاہرے اور دہشت گردانہ حملوں کے لئے کیا جا سکتا ہے۔

ایک تفصیلی رپورٹ میں ڈیس انفو لیب نے 'کووڈ 19 گھوٹالہ 2021' کا انکشاف کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 'یہ انسانی تایخ کا سب سے بدترین گھوٹالہ ہے، جس میں بھارتی جانوں کی حفاظت کے نام پر لاکھوں ڈالر چوری کئے گئے۔'

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران بھاری تباہی مچی، جس کے باعث پوری دنیا نے مدد کے لئے ہاتھ بڑھایا۔ تاہم کچھ تنظیموں نے اس بحران کے نام پر ناجائز طریقے سے چندہ جمع کیا۔

ڈیس انفو لیب نے کئی فلاحی تنظیموں کو بے نقاب کیا ہے، جنہوں نے بھارت میں بحران کے نام پر امریکہ جیسے ممالک میں چندہ جمع کیا۔

ان تنظیموں کے بنیاد پرست اسلام پسندوں اور دہشت گردوں کی تنظیموں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور انھیں پاک فوج کی زیر نگرانی چلایا جاتا ہے۔

اسی طرح کی ایک اسلامی تنظیم، آئی ایم اے این اے یعنی اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشن آف نارتھ امریکہ ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "بھارت کو بحران کی صورتحال میں مدد فراہم کرنے کے لئے دنیا بھر کے لوگوں کے ذریعے دسیوں کروڑ کا فنڈ چوری کیا گیا ہے۔ اس میں کوئی جوابدہی نہیں ہے اور نہ ہی موجودہ گلوبلائزیشن کے دور میں کوئی بھی احتساب یقینی بنانے کا کوئی طریقہ کار ہے۔"

اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (آئی ایم اے این اے) الینوئیس میں قائم ایک طبی امدادی تنظیم ہے جو 1967 میں باضابطہ طور پر اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے طور پر قائم کی گئی تھی اور بعد میں اس کا نام آئی ایم این اے رکھ دیا گیا تھا۔

متعدد دیگر تنظیموں کے برعکس کووڈ بحران کے دوران آئی ایم اے این اے اپنی حالیہ چیریٹی ڈرائیو میں شامل تھا اور اس نے اس کے کروڑوں فنڈز کے خرچ کرنے کے طریقے کے بارے میں "کچھ تفصیلات" فراہم کیں۔

آئی ایم اے این اے کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل مہر ہیں، جو "ہیلپ انڈیا بریتھ" پروجیکٹ کی قیادت کر رہے ہیں۔

آئی ایم اے این اے نے اپنے فنڈ جمع کرنے والوں کے ساتھ گذشتہ ماہ ایک بز تشکیل دیا تھا۔ اس نے 27 اپریل 2021 کو انسٹاگرام پر ہیلپ انڈیا بریتھ مہم کی شروعات کی تھی اور ابتدائی ہدف 1.8 کروڑ مقرر کیا۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ آئی ایم اے این اے کا بھارت میں کوئی آفس، برانڈ یا نمائندہ نہیں ہے۔ تاہم اس نے بھارت کو مدد فراہم کرنے کے نام پر بے حساب فنڈ جمع کیا۔

ڈیس انفو لیب کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم اے این اے نے قلیل عرصے میں بھاری رقم حاصل کیں اور پچھلے ہدف کی تکمیل کے ساتھ ہی تنظیم نے اپنے لئے دوسرا ٹارگیٹ رکھا اور فنڈ جمع کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.