ETV Bharat / international

امریکہ: کووڈ-19 کی چار ویکسین کو کلینیکل ٹرائل کی منظوری

ویکسین کی تیاری میں شامل چار ٹیموں کو ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چھ دیگر ٹیمیں بھی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کی منظوری کi منتظر ہیں۔

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 12:38 PM IST

COD 19
COD 19

امریکہ نے کورونا وائرس (کووڈ-19) ویکسین تیار کرنے کے کام میں مصروف چار ٹیموں کو ٹیکے کی کلینیکل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ اسٹیفن ہان نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ مسٹر ہان نے بتایا ’’ویکسین کی تیاری میں شامل چار ٹیموں کو ویکسین کی کلینیکل ٹرائل کی منظوری دی ہے۔ چھ دیگر ٹیمیں بھی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کی منظوری کے منتظر ہیں۔ ان کے کام کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ مئی میں امریکی محکمہ صحت اور دفاع نے ’آپریشن وارپ اسپیڈ‘ کے نام سے ایک مشترکہ مہم شروع کی ہے، جس کا مقصد جنوری 2021 تک کووڈ ۔19 کے لئے ایک موثر اور تیر بہ ہدف ویکسین کی 300 ملین خوراک تیار کرنا ہے۔

وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے منگل کے روز انتباہ دیاتھا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ امریکہ جنوری 2021 تک کووڈ ۔19 کے لئے موثر اور مکمل طور پر محفوظ ویکسین تیار کرلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.