ETV Bharat / international

امریکہ میں کووڈ - 19 کے خاتمے کے لئے ہنگامی ویکسین کو اجازت - coronavirus

امریکہ نے وبائی بیماری کورونا کے خاتمے کے لئے ایمرجنسی ویکسین کو حتمی منظوری دے دی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ دنوں میں ہیلتھ ورکروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

امریکہ میں کووڈ-19 کے خاتمے کے لئے ہنگامی ویکسین کو اجازت

author img

By

Published : Dec 12, 2020, 10:28 AM IST

امریکہ نے ملک کی پہلی کورونا ویکسین کے استعمال کو منظوری دی ہے جس کے بعد امید ظاہر کی جاتی ہے ملک میں تین لاکھ لوگوں کی جان لینے والے کووڈ - 19 کا خاتمہ ہوگا۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ہنگامی بنیادوں پر ویکسین کے استعمال کو منظوری دی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ ائندہ دنوں میں ہیلتھ ورکروں اور نرسنگ ہوم رہائشیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ایف ڈی اے نے کہا کہ یہ ویکسین 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو دی جاسکتی ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور طویل مدتی نگہداشت میں رکھے گئے افراد کو پہلے دور میں 2.9 ملین خوراک (ڈوز) دی جائیں گی۔

یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کہا کہ اس نے جرمن پارٹنر بائیو این ٹیک کے ساتھ تیار کردہ اس ویکسین کے لئے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے جو مرحلہ وار آزمائش میں اس وبا کی روک تھام میں 95 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

امریکی محکمۂ صحت کے حکام، شپنگ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں اور ہسپتال بڑے پیمانے پر ٹیکہ لگانے کی مہم شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ڈلیوری کمپنیاں یونائیٹیڈ پارسل سروس اور فیڈ ایکس نے وفاقی حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت ملک بھر میں لاکھوں خوراکیں بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس مہینے میں لاکھوں امریکیوں کو ویکسین دی جائے گی، خاص طور پر، اگر موڈرنا کمپنی سے دوسری ویکسین کو جلد منظوری مل جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.