ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کو 2021 کے بجٹ کے لئے تین ارب ڈالر درکار

متعدد ممبر ممالک کے سالانہ ادائیگی کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ کو بجٹ کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

uno
uno
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 1:31 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو 2021 کے بجٹ کے لئے تین ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

گوٹریس نے 2021 کے مجوزہ بجٹ شیڈول میں پانچویں کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ “ہمیں اپنے منصوبوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لئے مجموعی طور پر تین ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ اضافی اقدامات اور لازمی سرگرمیوں کے باوجود سال 2020 کے مقابلہ میں اس میں 2.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے گذشتہ اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ متعدد ممبر ممالک سالانہ ادائیگی کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے اس تنظیم کو بجٹ کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس اعلان کے بعد اقوام متحدہ نے اخراجات کم کرنے کے لئے عملے کے سفر پر پابندی لگانے، ائر کنڈیشنگ خدمات کو محدود رکھنے جیسے متعدد اقدامات اٹھائے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے اپریل میں کہا تھا کہ کووڈ ۔19 کی وبا کی وجہ سے اس تنظیم کو بحران کا سامنا کرنا پڑا رہاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.