ETV Bharat / international

امریکہ ایمرجنسی ریزرو کے لئے تیل خریدنا شروع کرے گا - OPEC

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دو ہفتوں کے اندر ہنگامی ذخیروں کے لئے زیادہ سے زیادہ 77 ملین بیرل تیل کی خریداری شروع کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

United States will start buying oil for Emergency Reserve

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 8:55 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ملکی صنعت کو ہنگامی صورت حال سے محفوظ رکھنے اور سستے داموں پر ذخائر کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے یہ اقدام کیا جارہا ہے۔

اگرچہ امریکہ میں مختلف ممالک سے خام تیل کی خریداری تیزی سے شروع ہوچکی ہے، لیکن ملک کے اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو کے چار مقامات پر فراہمی کو مکمل ہونے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ پٹرولیم کےعہدیدار نے بتایا کہ پائپ لائن اور بندرگاہ کی گنجائش میں رکاوٹیں وقت کے مطابق ہوسکتی ہیں۔

خریداری کے فوری منصوبوں کا مقصد جمعہ کے روز ٹرمپ کے اس اعلان کو پورا کرنا ہے کہ 'امریکی ریزرو کو پُر کرنے کے لئے بڑی مقدار میں تیل خریدے گا'، جس کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ 'امریکی تیل کی صنعت کو مدد ملے گی جبکہ امریکی ٹیکس دہندگان سے اربوں کی بچت ہوسکتی ہے'۔

OPEC
بہ شکریہ اوپیک

سکریٹری برائے توانائی ڈین بروئیلیٹ نے محکمہ توانائی کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ 'امریکی اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو میں جتنی جلدی ممکن ہو ذخیرہ کے لئے امریکہ میں خام تیل کی خریداری کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے'۔

پچھلے ہفتے امریکی بینچ مارک آئل میں 23 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو عالمی سطح پر کوڈ 19 وبائی امراض اور سعودی۔ روس کے قیمتوں میں واضح فرق محسوس کیا گیا، جس کے بعد سے بازار میں لگاتار تبدیلیاں آرہی ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے جمعہ کو ریزرو کو بھرنے کا حکم دینے کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے 2008 کے بعد سے بدترین معاشی کارکردگی کا اندازہ کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے، لیکن ایشیا میں اس ہفتے کی تجارت کے آغاز پر تیل کی خریداری میں 6 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔

محکمہ پٹرولیم و توانائی کے عہدیدار نے بتایا کہ 'محکمہ توانائی خریداری میں آسانی کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔ اس میں حتمی فیصلے کرنا بھی شامل ہے کہ یہ کونسا خال تیل اور کس ملک سے خریدے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.