ETV Bharat / international

امریکہ نے جرمنی کی اپیل مسترد کی

author img

By

Published : May 9, 2020, 9:47 AM IST

ڈبلیو ایچ او کو فنڈنگ سے متعلق جرمنی نے امریکہ سے اپیل کی تھی کہ وہ دوبارہ عالمی ادارہ صحت کو فنڈ فراہم کرے۔

United States
United States

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے میں ناکام رہنے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو مالی امداد فراہم کرنے سے متعلق جرمنی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کورونا کی وبا روکنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

جرمنی کے ایک روزنامہ کے مطابق مائیک پومپیو نے اپنے جرمن ہم منصب ہیکو ماس کے اس خط کا جواب دیا، جس میں انہوں نے امریکہ پر زور دیا تھا کہ وہ فنڈز منجمد ہونے کے باوجود کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی مدد کرے۔

پومپیو نے کہا کہ جنیوا میں مقیم ایجنسی کی طویل عرصے سے غلطیاں کرنے کے باوجود امریکہ نے اس کی مدد کی ہے۔ گزشتہ برسوں میں امریکہ ڈبلیو ایچ او کو سب سے زیادہ فنڈز فراہم کرتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے چین کے کمیونسٹ نظام کے ساتھ ساز باز کیا جس کے نتیجے میں کورونا وبا پوری دنیا میں پھیل گئی۔

پومپیو نے مزید کہا کہ امریکہ "ڈبلیو ایچ او" کی کارکردگی، شفافیت اور احتساب میں خصوصی دلچسپی ظاہر کررہا ہے۔ ہمیں ایک طاقتور بیوروکریٹک تنظیم کی نہیں بلکہ موثر اور قابل اعتماد عالمی اداروں کی ضرورت ہے۔

جرمن وزارت خارجہ نے ماس اور پومپیو کے مابین خطوط کے تبادلے کی تصدیق کی ہے، لیکن اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.