ETV Bharat / international

امریکہ: نسلی امتیاز پر قابو پانے کیلئے پولیس اصلاحات کا وعدہ

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 2:05 PM IST

پولیس زیادتیوں کے خلاف احتجاج کے طوفان کی شدت پر قابو پانے کے لیے کئی شہروں میں کرفیو ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ محکمہ پولیس میں اصلاحات کا وعدہ کیا گیا ہے، اس کے باوجود امن مظاہرے جاری رہے۔

امریکہ: نسلی امتیاز پر قابو پانے کیلئے پولس اصلاحات کا وعدہ، کرفیو ختم

نیو یارک، شکاگو، اٹلانٹا اور لاس انجیلس سمیت متعدد بڑے شہروں میں پر تشدد مظاہروں کے سبب کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ کئی ریاستوں نے مظاہرین کے مطالبات کے پیش نظر عوامی سکیورٹی اور محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا وعدہ بھی کیا ہے۔

نیو یارک کے میئر بل ڈی بلساسیو نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نیو یارک میں ختم کیا جانے والا کرفیو آخری کرفیو ہو۔

واضح رہے کہ جارج فلائیڈ کو مِنیسوٹا کے مرکزی شہر میں چار سفید فام پولیس والوں نے حراست میں لے کر انہیں سڑک پر پیٹ کے بل گرا دیا اور پھر ایک سفید فام پولیس اہلکار اپنے گھٹنے سے ان کی گردن پر پوری طاقت سے مبینہ طور پر تقریبا ًنو منٹ تک دباؤ ڈالتا رہا۔ اس دوران فلوئیڈ کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے،جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

نسلی امتیاز برتنے کے خلاف پورے امریکہ میں لوگوں میں اشتعال پھیل گیا اور مظاہرے شروع ہوگئے، مظاہروں اور احتجاج سے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا۔

جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس کے بارے میں کئی اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبروں کے مطابق ایک اہم تجویز یہ پیش کی گئی ہے کہ پولیس فنڈنگ میں کمی کی جائے۔

ڈوئچے ویلے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شہروں میں عموما محکمہ پولیس کی فنڈنگ تعلیم اور ہاؤسنگ جیسے دیگر شعبوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے جس میں فوری طور پر کمی کی ضرورت ہے۔ کئی حلقوں نے اس کی حمایت کی ہے اور پولیس کی فنڈنگ کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آن لائن میڈیا کے مطابق 'ایم پی ڈی 150' نامی ایک ادارےکا کہنا ہے کہ وسائل اور فنڈنگ کو پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے سیفٹی، سپورٹ اور احتیاط کے لیے کمیونٹی سطح پر ایک نئے ماڈل کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

نیو یارک کے میئر نے بھی شہر کو مزید انصاف پسند بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے ایک سیکشن کا بجٹ اب نوجوانوں اور سوشل ورک کو فراہم کیا جائیگا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کی تادیبی کارروائیو ں سے متعلق فائلوں میں زیادہ شفافیت برتی جائے گی۔ بقول ان کے یہ اصلاحی اقدامات ایک آغاز ہے اور جلد ہی مزید تبدیلیوں کا اعلان کیا جائیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.