ETV Bharat / international

امریکہ: سنیما ہالز کو اچانک بند کرنے کا حکم - تھیٹر بند کرنے کا فیصلہ

امریکہ میں ریگل سنیما میں مالی نقصان کے سبب سبھی 543 تھیٹر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

united states orders sudden closure of cinema halls
امریکہ: سنیما ہالز کو اچانک بند کرنے کا حکم
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 1:52 PM IST

امریکہ کی دوسری بڑی سنیما تھیٹر کمپنی 'ریگل سنیما' کورونا وائرس سے ہونے والے مالی نقصان کی وجہ سے امریکہ کے تمام 543 تھیٹر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے پیر کے روز جاری اپنے بیان میں اس کی اطلاع دی۔

ریگل برطانوی پیرنٹ کمپنی سنے ورلڈ ہے۔ تاہم ہفتہ کے آخر میں 50 ریگل تھیٹر پر کام کیا جائے گا۔

سنے ورلڈ نے ٹوئٹ کر کے بتایا ہے کہ 'ہم برطانیہ اور امریکہ میں سینما کو عارضی طور پر بند کرنے کی تجویز کی تصدیق کرتے ہیں'۔

یہ بھی لکھا ہے کہ 'اس ضمن میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کوئی حتمی فیصلہ ہوتے ہی ہم اپنے تمام عملے کو مطلع کردیں گے'۔

خیال رہے امریکہ میں ریگل اے ایم سی کے بعد دوسری بڑی سنیما تھیٹر کمپنی ہے جس کے42 ریاستوں میں 543 تھیٹر اور 7155 اسکرین ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ سبھی تھیٹرز گزشتہ مارچ سے بند پڑے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.