امریکہ میں ایڈا طوفان کی زدمیں آکر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہوگئی ہے۔ سی بی ایس نیوز براڈکاسٹر نے صوبائی افسران سے موصولہ اعدادوشمار کاحوالے سے کہا کہ لوزیانہ سمیت جنوب مشرقی ریاستوں میں 30 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ شمال مشرقی علاقوں میں 52 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
تقریباً دس روز پہلے طوفان ایڈا نے خلیجی ساحل، پنسلوینیا، نیویارک اورنیوجرسی کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے حال ہی میں طوفان سے متاثرہ کئی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے ایڈا طوفان: بائیڈن
واضح رہے کہ طوفان ایڈا اتوار کو امریکہ کے لوسیانہ ساحل سے ٹکرانے کے کچھ گھنٹے بعد ہی کیٹگری چار کے شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ یہ طوفان 240 کلو میٹر فی گھنٹہ کی زیادہ کی رفتار سے لوسیانہ ساحل سے ٹکرایا۔
(یو این آئی)