ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پہلی بار اردو زبان میں پیغام جاری - un and urdu

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پوری دنیا کی عوام کو نئے سال 2021 کی مبارک باد دی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ مبارک باد کا پیغام تاریخ میں پہلی بار اردو زبان میں‌ بھی نشر کیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 7:23 AM IST

Updated : Jan 6, 2021, 7:39 AM IST

اقوام متحدہ نے دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی چھ زبانوں (انگریزی، عربی، چینی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی) کو سرکاری زبانیں قرار دیا ہے اور ان ہی زبانوں میں مختلف کارروائیاں و پیغامات جاری کیے جاتے ہیں۔

لیکن اب تک کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ اقوام متحدہ کے کسی سیکریٹری جنرل کا بیان اردو ترجمہ کے ساتھ نشر کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'عزیز دوستو! 2020 آزمائشوں اور سختیوں کا سال رہا، کووڈ-19 نے ہماری زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا اس کی وجہ سے دنیا کو دکھ اور تکالیف برداشت کرنا پڑیں۔ ان سب وجوہات کی بنأ پر بہت سی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں، یہ وبا ابھی پھیل رہی ہے، بیماری اور موت نئی نئی شکلوں میں سامنے آرہی ہے'۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا اردو زبان میں پیغام

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ 'دنیا بھر میں غربت، عدم مساوات اور بھوک بڑھ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملازمتیں ختم ہورہی ہیں اور قرض بھی بڑھ رہے ہیں، بچوں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گھریلو تشدد بھی بڑھ رہا ہے اور ہر طرف عدم تحفظ پایا جاتا ہے'۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ' لیکن ایک نیا سال آرہا ہے جس کے ساتھ ہی ہمیں امید کی کرنیں نظر آرہی ہیں لوگ اپنے آس پاس اور حتیٰ کہ اجنبی لوگوں کی مدد میں پیش پیش ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'اگلی صفوں (کورونا واریئرس) میں کام کرنے والے تن من دھن کی بازی لگائے ہوئے ہیں جبکہ سائنس دان قلیل ترین مدت میں ویکسین تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور ماحولیاتی تباہی سے بچاؤ کے لیے ممالک نئے عہد کررہے ہیں'۔

گوتریس نے مزید کہا کہ 'اگر ہم مل کر اور یگانگت سے کام کریں تو امید کی یہ کرنیں پوری دنیا پر چھا سکتی ہیں، سب سے مشکل ترین سات کا سبق یہی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی اور کووڈ-19 وبأ ایسے بحران ہیں جن سے صرف اسی صورت میں نمٹا جاسکتا ہے جب ہر کوئی متحد ہوجائے تاکہ ایک پائیدار اور ہر ایک کی شرکت پر مبنی مستقبل کی طرف بڑھا جاسکے'۔

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ' سنہ 2021 کے لیے اقوام متحدہ کا بنیادی عزم یہ ہے کہ سنہ 2050 کاربن سے پاک گیسوں کے اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے عالمی اتحاد قائم کیا جائے اور ہر حکومت، شہر، کاروباری اداراہ حتی کہ ہر فرد اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتا ہے'۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپیل کی ہے کہ 'آئیے مل کر ایک دوسرے کے ساتھ اور ماحول کے ساتھ امن کا رشتہ قائم کریں، ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کریں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکیں اور سنہ 2021 کو تندرستی کا سال بنائیں'۔

انھوں نے کہا کہ 'تباہ کن وائرس، ٹوٹ پھوٹ کا شکار معیشتوں اور معاشروں کی تندرستی، کرہ ارض کی تندرستی کے لیے کام کریں اور یہی ہمارا مقصد ہونا چاہیے'۔

پیغام کے آخر میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا بھر کے لوگوں کو نئے سال کی مبارک باد بھی پیش کی۔

Last Updated : Jan 6, 2021, 7:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.