ETV Bharat / international

اقوام متحدہ نے بھارت کے ترقیاتی اندازوں میں بڑی تخفیف کی - رقیاتی اندازوں

اقوام متحدہ نے تجارتی جنگ اور بین الاقوامی تجارت میں مندی کے پیش نظر بھارت کے ترقیاتی اندازوں میں بڑی تخفیف کرتے ہوئے اس کے چالو مالی سال میں سات فیصد اور اگلے مالی سال میں 7.1 فیصد رہنے کا اندازہ جاری کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے بھارت کے ترقیاتی اندازوں میں بڑی تخفیف کی
author img

By

Published : May 21, 2019, 11:49 PM IST

عالمی ادارے نے عالمی معاشی صورت حال اور منظر پر اس سال جنوری میں جاری اہم رپورٹ کا اپ ڈیٹ آج جاری کیا۔

جنوری میں کہا گیا تھا کہ مالی سال 20۔2019 میں ترقیاتی شرح 7.6 فیصدرہے گا جس میں 6ء0 فیصد کی کمی کرتے ہوئے ترقیاتی اندازے سات فیصد کردیا گیا ہے۔ اگلے مالی سال کے ترقیاتی اندازے 5ء7 فیصد سے کم کرکے 1ء7 فیصد کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ واضح طور سے کہا گیا ہے ہندوستان کا ترقیاتی اندازہ کم ہونے کے باوجود ملک میں گھریلو طلب مستحکم رہے گا۔ مزید کہا گیا ہے ’’بھارتی معیشت 19۔2018 میں 7.2 فیصد کی رفتار سے بڑھی ہے۔ مضبوط گھریلو کھپت اور سرمایہ کاری میں اضافہ اسے مستحکم کرتے رہیں گے۔ ہندوستان کی برآمدات دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ مستحکم ہے کیونکہ اس کا نصف برآمدات نسبتا تیز رفتاری سے بڑھ رہے ایشیائی ممالک کو ہوتا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تجارتی جنگ کے تناؤ اور بین الاقوامی پالیسیوں کی غیر یقینی کی وجہ سے عالمی معیشت کا منظر کمزور ہوگیا ہے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں زمرے کے ممالک کے لئے ترقیاتی اندازوں میں تخفیف کی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.