اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کل مزید دو اہلکاروں کی موت سے فکرمند ہیں، جنہیں الوشاکا میں مار دیا گیا تھا۔ اس حملے میں پانچ معاون اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
گزشتہ برس خطے کے اسپتالوں، طبی کارکنوں، ایمبولینس اور طبی سپلائی پر کم از کم 61 حملے کئے گئے۔
ان حملوں میں 75 لوگوں کی موت ہوئی اور 52 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں اور شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کے حفاظت کے لئے بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت اپنے فرض کی ادئیگی کرنے کے لئے انسان دوست سبھی پارٹیوں سے اپیل کرتے رہتے ہیں۔
صحت خدمات ، طبی کارکنان اور طبی گارڑیوں کا ہر وقت احترام اور حفاظت کی جانی چاہیے۔