یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے ورچوئلی خطاب Ukraine president in US Congress کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے ملک کے لیے سیاہ ترین وقت ہے اور انہوں نے روسی بمباری کو روکنے کے لیے یوکرین پر ایک بار پھر نو فلائی زون کا مطالبہ کیا جس میں 100 سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
انھوں نے نو فلائی زون اور روسی سیاست دانوں پر مزید پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "کیا یہ پوچھنا بہت زیادہ ہے؟" انہوں نے مزید دفاعی نظاموں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تمام روسی جہازوں کے لیے امریکی بندرگاہوں کو بند کرنے کی منظوری دی جائے۔Russia Ukraine War
یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے نو فلائی زون اور روسی سیاست دانوں پر مزید پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا۔ انھوں کہا کہ یوکرین امریکہ کی زبردست حمایت کرنے پر شکر گزار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Russia Ukraine War: یوکرین فوجی تنظیم ناٹو میں شامل نہیں ہوگا، یوکرینی صدر زیلینسکی
زیلینسکی نے کہا کہ روس نے نہ صرف ہم پر، ہماری سرزمین پر اور نہ ہی ہمارے شہروں پر حملہ کیا ہے بلکہ اس نے ہمارے اقدار، اپنے ملک میں آزادی سے جینے کے حقوق اور قومی خوابوں کے خلاف وحشیانہ حملہ کیا ہے۔
یوکرین کے صدر نے اپنے ملک میں روس کی جنگ کا موازنہ پرل ہاربر اور 9/11 کے حملوں سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 ستمبر کو یاد رکھیں، 2001 میں ایک خوفناک دن جب شر نے آپ کے شہروں، آزاد علاقوں کو میدان جنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ ہمارے ملک کو ہر روز ایسا ہی تجربہ ہوتا ہے۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو امریکی کانگریس سے خطاب کے دوران ہی رکن پارلیمان نے کھڑے ہو کر اور تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔