وینزویلا میں قومی سرحد کے قریب کولمبیا کے عسکریت پسندوں کے خلاف مہم کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجیوں کی موت ہوگئی ہے۔
وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ’’ہمیں کافی افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ سینئر سارجنٹ آنڈرئیل استوریج سوجو اور جونیئر کانسٹیبل جیسس الیگزینڈر واسک پیریز کی موت کی رپورٹ موصول ہوئی ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کے خلاف اس مہم میں نو فوجی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وینزویلا کی حکومت نے سرحدی علاقے سے عسکریت پسندوں کو نکالنے کے لئے 21 مارچ کو مغربی صوبے اپور میں آپریشن بولیورین شیلڈ 2021 کا آغاز کیا تھا۔
(یو این آئی)
وینزویلا: بارودی سرنگ دھماکے میں دو فوجی ہلاک - two soldiers killed in landmine blast
وینزویلا کی حکومت نے سرحدی علاقے سے عسکریت پسندوں کو نکالنے کے لئے 21 مارچ کو مغربی صوبے اپور میں آپریشن بولیورین شیلڈ 2021 کا آغاز کیا