ETV Bharat / international

ٹیکساس میں فائرنگ، دو ہلاک - ٹیکساس میں دو ہلاک

واردات کے ویڈیو کے مطابق فائرنگ کے بعد کئی افراد زمین پر خون میں لت پت دکھائی دیے جبکہ متعدد لوگ بری طرح چیخ رہے تھے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Oct 27, 2019, 10:33 PM IST

امریکی ریاست ٹیکساس میں کالج کے طلباء کی پارٹی کے دوران ہونے والی فائرنگ میں 2 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ معاملہ ٹیکساس اے اینڈ ایم کامرس یونیورسٹی کے طلباء کے زیر اہتمام ایک نجی پارٹی کے دوران پیش آیا۔

ہنٹ کاؤنٹی شراف آفس کے ڈپٹی چیف کے مطابق ، حملہ آور کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے، اور نہ ہی اس حملے کے محرک کا پتہ چل سکا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ آور نے خود ساز ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔

واردات کے ویڈیو کے مطابق ، فائرنگ کے بعد ، کئی افراد زمین پر خون میں لت پت دکھائی دیے، جبکہ متعدد لوگ بری طرح چیخ رہے تھے۔

پولیس نے ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن رپورٹ کے مطابق فائرنگ میں 10 سے 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.