ETV Bharat / international

چلی میں مظاہرین نے دو گرجا گھروں کو نذر آتش کیا - church set on fire Santiago

چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو شہر کے مرکزی چوک پر گذشتہ برس 18 اکتوبر کی برسی کے موقع پر ہزاروں نوجوان جمع ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 7:04 PM IST

جنوبی امریکی ملک چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں مظاہرین نے دو گرجا گھروں کو نذر آتش کر دیا، جس سے چرچ کی گھنٹیاں اور عیسی علیہ السلام کا مجسمہ بھی جل کر راکھ ہو گیا۔

ویڈیو

چرچ کے رہنماؤں نے حملوں کی مذمت کی ہے اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

چلی میں مہنگائی اور معاشی عدم توازن پر حکومت مخالف احتجاج کو ایک برس مکمل ہونے کی یاد منانے کے لیے ہزاروں مظاہرین اٹلی چوک میں یکجا ہوئے تھے، جہاں انہوں نے چرچ کو آگ لگ دی۔

پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے استعمال کے بعد دارالحکومت سینٹیاگو کی سڑکیں میدان جنگ میں تبدیل ہو گئیں۔ مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر فائر بال اور پتھر پھینکے گئے۔ اس دوران متعدد افراد زخمی ہوئے اور چند کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

گزشتہ برس چلی کے صدر سباسٹین پنیرا نے عوامی احتجاج کے پیش نظر کابینہ کو برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا اس کے باوجود بحران ختم نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ جنوبی امریکی ملک میں معاشی عدم مساوات پر شدید عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے، عوام کرایوں میں اضافے کی وجہ سے سڑکوں پر آنا شروع ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.