حکام کے مطابق ریاست نیویارک میں ایک بلی کو سانس میں تکلیف کے باعث جانچ کیاگیا تو اس میں کورونا کی تشخیص ہوئی، تاہم اس گھر کا کوئی اور فرد وائرس سے متاثر نہیں ہے۔
جبکہ دوسرے علاقے میں جس بلی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اس کا مالک اس بیماری سے متاثر ہو چکا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پالتو جانوروں کے ذریعے کورونا وائرس پھیلنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔
اس سے پہلے نیویارک میں ایک شیر اور چیتے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔