وسطی پیرو میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ٹریفک کے افسران نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب پروبمبا میں شاہراہ پر ایک بس الٹ گئی۔
سوشل میڈیا پر ٹریفک افسران نے کہا کہ ’’اس حادثے میں 18 مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو افراد کی اسپتال جاتے وقت موت ہوگئی‘‘۔ حکام کے مطابق اس حادثہ میں 14 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق بس فما ٹور کمپنی کی تھی اور حادثے کے وقت یہ بس لیما جا رہی تھی۔
(یو این آئی)