ETV Bharat / international

ٹرمپ کے موقف پر بائیڈن کا بیان - Trump's refusal to concede defeat

بائیڈن کے امریکی صدارتی انتخابات کے فاتح پروجیکٹ ہونے کے کچھ ہی لمحوں بعد ٹرمپ نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا جس پر بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ کا شکست تسلیم کرنے سے انکار کرنا ایک 'شرمندگی' ہے۔

Biden
Biden
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 11:50 AM IST

جو بائیڈن نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا شکست تسلیم کرنے سے انکار کرنا ایک شرمندگی ہے۔

ولیمنگٹن کے ڈیلاوئر سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ "میں صرف یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ایک شرمندگی ہے، بالکل واضح طور پر، صرف ایک ہی چیز جو مجھے محسوس ہوتی ہے وہ یہ کہ اس سے صدر کی میراث کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا''۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان لوگوں کے نقصان کے احساس کو سمجھتے ہیں جنہوں نے ٹرمپ کو ووٹ دیا اور مزید کہا کہ ان میں سے اکثریت لوگ چاہتے ہیں کہ ملک متحد ہو۔

بائیڈن نے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ متحد ہونے کے لئے تیار ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس ملک کو اس تلخ سیاست سے نکال سکتے ہیں جو ہم نے گذشتہ 5،6،7 سالوں سے دیکھا ہے۔"

صدر کے خلاف قانونی کارروائی کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق نائب صدر نے کہا کہ "مجھے قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں دکھائی دیتی ہے۔''

واضح ہو کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ایک بار پھر انتخابات کو جعلی قرار دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ 'لوگ اس الیکشن کو کبھی قبول نہیں کریں گے'۔ انتخابی نتائج کا انکشاف ہوتے ہی ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ان کو قبول نہیں کریں گے اور انہیں عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ٹرمپ مہم نے قانونی جنگ کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم بھی شروع کردی ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ اپنے موقف پر قائم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.