امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے سینٹ میں ہونے والے مواخذے پر سماعت کے دوران حلف کے تحت گواہی نہیں دیں گے۔
یہ اطلاع مسٹر ٹرمپ کے اٹارنی کاسٹر جونیئر اور ڈیوڈ شوئن نے کانگریس (پارلیمنٹ) کےایوان بالا کی استغاثہ کے خط کے جواب میں دی۔ مسٹر کاسٹر جونیئر نے جمعرات کو خط کا جواب دیتے ہوئے لکھا ’’ہمیں آپ کے نئے تعلقات عامہ محکمہ کا خط ملا۔ ہمارے آئین کا استعمال کرنے کے لئے مبینہ طور پر مواخذے کی کارروائی کرنے کا کھیل کھیلنے کی کوشش کرنی بہت سنگین ہے‘‘۔
اس سے قبل، مواخذے کی سماعت کے لئے چیف امپیچمنٹ منیجر اور رکن پارلیمنٹ جیمی رسکن کو حلف کے تحت گواہی دینے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 جنوری کو کیپیٹل ہلس میں پیش آئے واقعہ کے سلسلے میں مسٹر ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا ہے۔