ETV Bharat / international

ایران کو ٹرمپ کا دھمکی آمیز پیغام

ایران کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک دھمکی آمیز خط موصول ہواہے جس میں امریکہ کی جانب سے ایران پر حملہ کی بت کہی گئی ہے۔

ایران کو ٹرمپ کا دھمکی آمیز پیغام
author img

By

Published : Jun 21, 2019, 9:35 PM IST

تفصیل کے مطابق یہ پیغام عمان کے ذریعہ ایران تک پہنچایا گیاہے۔
میڈیا نے جمعہ کو ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران کو امریکی دھمکی پر ردعمل کے لئے کچھ وقت بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو ایران نے خلیج فارس سے متصل ہرمزگان صوبہ کے ساحلی علاقے میں ایک امریکی جاسوس ڈرون کو مارگرایا تھا جس سے ناراض ہوکر امریکہ نے یہ دھمکی بھرا پیغام بھیجا ہے۔
جبکہ مذکورہ ڈرون کے بارے میں ایران نے دعوی کیا تھا کہ ڈرون اس کے فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

امریکی فوج نے تصدیق کی تھی کہ ڈرون کو مارگرایا گیا ہے جبکہ یہ بین الاقوامی علاقے میں پرواز کررہا تھا۔
صدر ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ ایران نے ایک ’بڑی غلطی‘ کی ہے لیکن بعد میں نامہ نگاروں سے کہا کہ شاید یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہو۔

نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں امریکی انتظامیہ کے سینئر افسران کے حوالے سے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ نے ایرانی فورسوں کے ذریعہ امریکی ڈرون کو مارگرائے جانے کےبعد اپنے ردعمل میں کئی ہدفوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں سوچا تھا لیکن بعد میں انہوں نے اپنا یہ فیصلہ بدل دیا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.