ETV Bharat / international

امریکہ میں پولیس اصلاحات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 12:58 PM IST

Updated : Jun 16, 2020, 3:41 PM IST

اس آرڈر کے ذریعہ پولیس محکموں کو ڈیوٹی لائن میں طاقت کے استعمال کے لئے 'پیشہ ورانہ معیار' کو پورا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

Trump says will sign executive order on police reform on June 16

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پولیس اصلاحات سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔

ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ ہم کل اس پر دستخط کریں گے اور پریس کانفرنس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مجموعی ہدف یہ ہے کہ ہم امن و امان چاہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ انصاف کے ساتھ ہو اور محفوظ طریقے سے ہو اور مجھے لگتا ہے کہ ہم کل ایک اچھا کام کرنے جارہے ہیں۔

امریکی صدر نے گذشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کو حتمی شکل دے رہی ہے جس میں پولیس محکموں کو ڈیوٹی لائن میں طاقت کے استعمال کے لئے 'پیشہ ورانہ معیار' کو پورا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

پولیسنگ کی پالیسیوں میں تبدیلی ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی موت کے بعد شروع ہوئی ہے۔ مینیپولیس میں ایک گورے پولیس افسر نے اپنے گھٹنے کو جارج کی گردن پر رکھا تھا جس کے بعد وہ ہلاک ہو گیا تھا۔ فلائیڈ کے قتل کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔

رواں ہفتے اٹلانٹا میں ایک سفید فام پولیس افسر کے ذریعہ 27 سالہ سیاہ فام شخص ریشرڈ بروکس کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد یہ مظاہرہ ایک بار پھر تیز کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 16, 2020, 3:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.