ETV Bharat / international

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت۔چین تنازعہ حل کرنے میں مدد کا اعادہ - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک بار پھر بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازع کوحل کرنے میں مدد کی پیش کش کی ہے۔

Trump Reiterates Offer to Mediate Between India And China
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت۔چین تنازعہ حل کرنے میں مدد کا اعادہ
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 4:39 PM IST

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’میرے علم میں ہے کہ چین اور بھارت کو اب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک اس بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اگر ہم مدد کرسکتے ہیں تو ، ہم اسے کرنا پسند کریں گے۔ ‘‘

اس سے قبل مئی میں ٹرمپ نے بھارت۔چین سرحدی تنازع کے مسئلہ پر ثالثی کرنے کے بارے میں بھی بات کی تھی ، جسے بعد میں ہندوستان نے مسترد کردیا تھا۔

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے لداخ خطےمیں جاری سرحدی تنازع کے حل کے لئے 10 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ہندوستان نے لائن آف ایکچوول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ مسلح چینی فوجیوں کے بڑے پیمانے پر جمع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.