ETV Bharat / international

'ٹرمپ نے جھوٹ بول کر حامیوں کو بھڑکایا' - اردو نیوز امریکہ

سابق صدر براک اوبامہ نے کہا تاریخ امریکی کانگریس میں پیش آئے آج کے تشدد کے واقعات کو بجا طور پر یاد رکھے گی، جس کو موجودہ صدر نے بھڑکایا۔ جس نے قانونی کے مطابق ہوئے انتخابات کے نتائج کے بارے میں بے بنیاد جھوٹ بولے اور یہ ہماری قوم کے لئے ایک بہت بڑی بے عزتی اور شرمناک لمحہ ہے۔

'ٹرمپ نے جھوٹ بول کر حامیوں کو بھڑکایا'
'ٹرمپ نے جھوٹ بول کر حامیوں کو بھڑکایا'
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 12:47 PM IST

امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ نےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی کانگریس میں تشدد بھڑکانے پر ہدف تنقید بنایا۔

اوبامہ نے کہا ہے کہ یہ امریکہ کے لئے "بہت بڑی بے عزتی اور شرم کی بات ہے۔"

امریکہ کےسابق صدر کا یہ بیان بدھ کے روز ہزاروں ٹرمپ حامی فسادیوں کےامریکی کانگریس میں دھاوا بولنے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا۔

انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کے حامیوں نےکانگریس کے مشترکہ اجلاس میں رکاوٹ ڈالی، جہاں قانون سازوں کو صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن کی جیت کی توثیق کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا تھا۔

"تاریخ امریکی کانگریس میں پیش آئے آج کے تشدد واقعات کو بجا طور پر یاد رکھے گی ، جس کو موجودہ صدر نے بھڑکایا، جس نے قانونی کے مطابق ہوئے انتخابات کے نتائج کے بارے میں بے بنیاد جھوٹ بولے اور یہ ہماری قوم کے لئے ایک بہت بڑی بے عزتی اور شرمناک لمحہ ہے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ) کی عمارت میں داخل ہو گئے جس کے بعد ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ پرتشدد جھڑپ میں چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ 21 جنوری کی سہ پہر تین بجے تک کرفیو میں توسیع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.