ETV Bharat / international

جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ٹرمپ کا اعتراض

ٹرمپ نے کہا 'جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی وقت کی بربادی ہے۔ وہ 'میچ دستخط' نہیں دکھا رہے ہیں۔ جب تک اجازت نہیں دی جاتی، دوبارہ گنتی کو روکا جانا چاہیے'۔

Trump objects to recount in Georgia
جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ٹرمپ کا اعتراض
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 12:19 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روکا جانا چاہیے کیونکہ ان پر ووٹرز کے دستخط نہیں دکھائے گئے ہیں'۔

ٹرمپ نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہا 'مشی گن، پنسلوانیہ، جارجیا اور دیگر علاقوں میں ووٹوں کی گنتی میں جعلسازی کے کافی شواہد ہیں'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ثبوت ملے ہیں کہ ہمارے ری پبلکن پول پر نظر رکھنے والے اور مشاہدین کو گنتی کے کمروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی جو کہ غیر آئینی ہے'۔

ایک اور ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا 'جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی وقت کی بربادی ہے۔ وہ ملان دستخط نہیں دکھا رہے ہیں۔ جب تک اجازت نہیں دی جاتی، دوبارہ گنتی کو روکا جانا چاہیے'۔

ٹرمپ نے پنسلوانیہ، جارجیا، ایریزونا، نیوادا اور مشن گن سمیت کئی صوبوں میں ووٹنگ کی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں کئی مقدمات درج کرائے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.