امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی مصنوعات کو لیکر بھارت کی نکتہ چینی کی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت دن بہ دن امریکی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتا جارہا ہے، امریکہ اب اسے مزید برادشت نہیں کرے گا۔
خیال رہے کہ ٹرمپ کا یہ رد عمل وزیر اعظم نریندر مودی سے جی -20 کانفرنس میں ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، غور طلب ہے کہ یہ ملاقات کاروبار سے متعلق تھی۔
امریکی صدر طویل عرصے سے بھارت کی طرف سے امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیرف کے خلاف رہے ہیں۔