ETV Bharat / international

ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کا واشنگٹن پوسٹ کے خلاف مقدمہ - Team Sues Washington Post

امریکہ کے مشہور اخبار 'واشنگٹن پوسٹ' کے خلاف جھوٹی رپورٹ شائع کرنے کے معاملہ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کا واشنگٹن پوسٹ کے خلاف مقدمہ

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 12:30 PM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی تشہیری ٹیم نے ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے خلاف 2016 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو متاثر کئے جانے کے سلسلہ میں ’جھوٹی‘ رپورٹ شائع کرنے کے معاملہ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ٹیم کا الزام ہے کہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے 2016 انتخابات کے نتائج کو متاثر کرنے کے لئے روس کے ساتھ مل کر مبینہ سازش رچنے کے سلسلہ میں ’جھوٹی‘ رپورٹ شائع کی تھی۔

امریکہ کا مشہور اخبار 'واشنگٹن پوسٹ'
امریکہ کا مشہور اخبار 'واشنگٹن پوسٹ'

اس ٹیم نے گزشتہ ہفتہ ’نیویارک ٹائمز ‘ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا ہے۔’ نیویارک ٹائمز‘ پر بھی تقریبا اسی طرح کے الزام میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

امریکہ کا مشہور اخبار ’ نیویارک ٹائمز‘
امریکہ کا مشہور اخبار ’ نیویارک ٹائمز‘

انتخابی ٹیم نے اپنے ایک بیان میں کہا 'صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم نے آج ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے خلاف دو غلط رپورٹ شائع کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا ہے'۔

عدالت میں دی گئی معلومات کے مطابق اخبار نے یہ رپورٹ 13 جون اور 20 جون 2019 کو شائع کی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.