ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کرکے قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔
صدارتی فرمان کے تحت امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی ٹیلی کام خدمات کے استعمال کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی ٹیلی کام خدمات سے قومی سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ڈونڈ ٹرمپ نے اپنے حکم نامے میں کسی کمپنی کا نام نہیں لیا ہے، حالاںکہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ قدم خاص طور پر چین کی ٹیلی کام کمپنی ہوائے کے حوالے سے اٹھایا ہے۔
کئی ممالک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہواوے کمپنی کی مصنوعات کا استعمال چین نگرانی کے لیے کر سکتا ہے۔
دوسری جابنب ہواوے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کام کسی کے لیے بھی خطرے کا باعث نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق ٹرمپ کے فرمان کا مقصد امریکہ کو امریکہ کو غیر ملکی کمپنیوں سے بچانا ہے جو فعال اور تیزی سے معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی اور خدمات کے مسلسل استعمال کے لیے حساس ہیں۔