ETV Bharat / international

صدر کے عہدے کے امیدواروں کے درمیان بحث کے فارمیٹ میں تبدیلی

امریکہ میں 1988 میں صدارتی انتخابات کے دوران امیدواروں کے درمیان بحث منعقد کرانے والا آزاد ادارہ کمیشن آف پریسیڈنشیل ڈیبیٹس (سی پی ڈی) نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور صدر کے عہدے کے امیدوار جو بائیڈن کے درمیان باقی بچے دو بحثوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے بحث کے فارمیٹ میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Trump-Biden chaos forces changes to debate format
صدر کے عہدے کے امیدواروں کے درمیان بحث کے فارمیٹ میں تبدیلی
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 5:33 PM IST

Updated : Oct 1, 2020, 6:16 PM IST

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سی پی ڈی نے کہا ہے کہ مسٹر ٹرمپ اور مسٹر جو بائیڈن کے دوران تنازعہ کے پیش نظر بحث کے فارمیٹ میں تبدیلی کی ہے۔ ان تبدیلیوں کے تحت اگر دونوں امیدوار ایک دوسرے کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو مائیکروفون کو ڈسکنیکٹ کرنے کا ایک طریقہ ہوگا۔

سی پی ڈی نے یہ فیصلہ منگل کو ہوئے بحث کے بعد لیا جس میں امیدواروں کے درمیان جھگڑا، ایک دوسرے کو تذلیل کرنا اور چیخنا چلانا جیسا رویہ سامنا آیا۔ بہت سے لوگوں نے اسے اب تک کا سب سے خراب بحث میں سے ایک قرار دیا اور امریکہ سمیت پورے دنیا میں اس پر تنقیدیں کی جارہی ہیں۔

اسی طرح بدھ کو ہوئے بحث میں مسٹر ٹرمپ نے مسٹر بائیڈن کی ذہانت پر سوال کیا جبکہ مسٹر بائیڈن نے انہیں جوکر کہتے ہوئے کہا کہ ’’کیا آپ چپ رہیں گے، آدمی‘‘۔

ذرائع کے مطابق سی پی ڈی اگلے 48 گھنٹوں میں اگلی بحث کے لئے نئے رہنما اصول طے کرے گا۔

Last Updated : Oct 1, 2020, 6:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.